Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو رکھیں فٹ اور اسمارٹ

موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جسے زندگی کا دشمن بھی کہا جا سکتا ہے۔ موٹا  انسان  دوسروں کی نظر میں ایک مذاق بن جاتا ہے .  خود  چلنے پھرنے اور کام کاج کرنے سے عاجز آ جاتا ہے  جس سے نہ صرف   اس کی شخصیت ماند پڑ جاتی ہے بلکہ وہ بہت سی بیماریوں کا شکار بھی ہوجاتا ہے .  اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ موٹاپے سے نجات  ناممکن ہے تاہم تھوڑی سی کوشش کر کے جسمانی فٹنس کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ خود کو فٹ اور سمارٹ رکھنے کے لیے سب سے  اہم بات صحت مند اور متوازن غذا کا استعمال ہے .  آپ دن بھر جو بھی کھاتے ہیں اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ صرف وہ غذا متوازن کہلائے گی جو انسانی ذہن اور جسم کو توازن کی حالت میں رکھے اور اس میں تمام غذائی اجزاء مناسب مقدار میں موجود ہو ں ۔
اسی طرح اسمارٹ نظر آنے کے لئے زیادہ چکنائی اور مرغن کھانوں سے پرہیز بھی بہت ضروری ہے  مرغن  غذائیں جسم پر چربی کی مقدار کو بڑھاتی ہیں اور چہرے پر برا اثر ڈالتی ہیں  . اس سے موٹاپے کے حاوی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے  موٹاپے  سے بچنے کے لئے تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال  بھی بہت ضروری ہے.  گوشت کے بجائے سبزی کو ترجیح دینا بہت سی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ سبزیوں میں وٹامن زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو طاقت اور توانائی فراہم کرتے ہیں اور اس پر موٹاپا طاری نہیں کرتے۔
باقاعدگی سے ورزش کے بغیر موٹاپے سے فرار کسی صورت ممکن نہیں لہذا روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں اس سے جسم پر چربی کی مقدار میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے اور انسان چاق و چوبند رہتا ہے  جو  انسانی صحت کے لیے  بے حد فائدہ مند ہے .  چہل قدمی کو  اپنے  روزانہ کے معاملات میں شامل کر لیں صبح شام واک کرنے سے جہاں دماغ تروتازہ رہتا ہے وہیں انسان جسمانی طور پر بھی چست اور توانا رہتا ہے . 
 

شیئر: