Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریض کی ٹانگ کاٹ کر بطورتکیہ استعمال کرلیا

جھانسی...... ہندوستانی ریاست یوپی میں  ایک  ہولناک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں  دکھایا گیا ہے کہ  ایک اسپتال میںمریض کی ٹانگ کاٹ کر  اسے بطور تکیہ  استعمال کیا جارہا ہے۔  اسپتال کے عملے کے 4  ارکان کو  معطل کردیاگیا۔ واقعہ کی تحقیقات  جاری ہے۔ مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں  ایک ٹریفک حادثہ  کے زخمی کو لایاگیا تھا۔ ڈاکٹر  اس کا بایاں پاؤں  کاٹنے پر مجبور ہوگئے۔  واقعہ کی جو وڈیو  سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے  اس کا مطابق  مریض کے سر کے نیچے بھی  کٹی ٹانگ رکھی نظر آرہی ہے۔  کالج کے پرنسپل نے دعویٰ کیا کہ  کٹی ہوئی یہ ٹانگ مریض کے عزیزوں نے  اس کے سر کے نیچے رکھی تھی، عملے نے تو اسے ہٹا دیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹروں کو سرجری کے دورا ن مریض کا سر اونچا کرنا تھا اسی لئے  مریض کے ساتھ  آنے والے رشتہ داروں نے اس کی ٹانگ  مریض کے سر کے نیچے رکھ دی تھی۔  ادھر  متاثرہ شخص کے  برادر نسبتی نے ڈاکٹر کے اس بیان کی تردید کی ہے۔ اس نے کہا  کہ جب ہم اسپتال پہنچے تو   یہ ٹانگ ہمارے مریض کے سر کے نیچے  تھی۔ جب ہم نے عملے سے سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ صبح 8 بجے سے رات 2 بجے تک کسی نے ہماری نہیں سنی۔  ہم نے  ان سے سوال کیا کہ  آخر تکیہ کیوں نہیں دیا جارہا ؟ کسی ڈاکٹر نے ہماری نہیں سنی۔ اسلئے ہم نے ٹانگ ہٹا کر ایک طرف رکھ دی۔ ادھر پرنسپل کا کہنا ہے کہ  اسپتال نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے  کمیٹی قائم کردی ہے۔

شیئر: