Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائیکلسٹ کا ریاض سے ماسکو تک سفر

 ریاض..... سعودی نوجوان سائیکل پر ماسکو جائے گا ۔ اپنے سفر کا آغاز یکم مئی سے کرے گا ۔ 50 دن میں 5200 کلومیٹر کی مسافت طے کرے گا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر المطرد نے بتایا کہ اس کے سفر کا مقصد ماسکومیں ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے ۔ المطرد نے سائیکل پر اپنے سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو ریاض سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا ۔ ریاض سے ضباء کی بندر گاہ پہنچ کر بذریعہ جہاز مصر کی بندر گاہ الغردقہ پہنچے گا جہاں سے سائیکل پر اسکندریہ کی بندرگاہ تک جائے گا وہاں سے پانی کے جہاز پر سوار ہو کر یونان روانہ ہو گا ۔ یونان سے بلغاریہ اور وہاں سے رومانیہ ، اوکرانیہ سے ہوتا ہوا آخری اسٹیشن ماسکو کا ہو گا جہاں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا ۔ المطرد کاکہنا تھا کہ اس نے سائیکلنگ کا آغاز 2003 میں کیا تھا اور اب تک کئی مقابلوں میں شرکت کرچکا ہے ۔ المطر د سائیکلنگ کے علاوہ پیراکی کا بھی شوقین ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ سعودی اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے انگلینڈ اور فرانس میں ہونے والے پیراکی کے عالمی مقابلے میں شرکت کرے جس کا آغاز 1875 میں ہوا تھا ۔ یہ مقابلہ 36 کلومیٹر پیراکی کا ہے ۔ المطرد متعد اسپورٹس کے مقابلوں میں کئی انعامات جیت چکا ہے ۔ 

شیئر: