Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں انوکھا ہوٹل

بیجنگ .... چین کے صوبے جنگسو کے ایک شہر میں 656 فٹ بلند ہوٹل تعمیر کیاگیا ہے جس میں سونے کا استعمال ہوا۔ کثیر المنزلہ اس عمارت پر 170 ملین پونڈ خرچ ہوئے ہیں۔ اس کی کھڑکیوں ، دروازوں اور عمارت کے بیرونی حصوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیاہے۔ 46 منزلہ اس ہوٹل میں 379 کمرے ، ریستوران، نمائشی ہال وغیرہ موجود ہیں۔یہ ہوٹل 1.3 ملین مربع فٹ پر تعمیر کیاگیا ہے جو 20 فٹبال گراﺅنڈز کے برابر ہے ۔ اس پر ہیلی پیڈ بھی بنایاگیاہے۔ ہوٹل کے مرکزی ہال میں 1400 مہمانوں کی گنجائش ہے۔ اگرچہ اس ہوٹل کی تعمیر میں اصل سونا استعمال نہیں ہوا لیکن سونے کا پانی استعمال کیاگیاہے۔
 

شیئر: