Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتاز برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ چل بسے

لندن ...ممتاز برطانوی سائنسدان اور کوسمولوجسٹ اسٹیفن ہاکنگ بدھ کو وفات پاگئے۔ انکی عمر 76سال تھی۔ وہ موٹر نیورون نامی مرض میں مبتلا تھے جس کے نتیجے میں بتدریج فالج کا شکار ہوتے گئے۔ 1963ءمیں جب انکی عمر 21سال تھی تو وہ اس بیماری کا شکار ہوئے تھے۔ ویب سائٹ پر جو انکی بائیو گرافی شائع ہوئی ہے اسکے مطابق انہیں13اعزازی ڈگریاں ملیں۔ انہیں صدارتی میڈل برائے آزادی بھی دیا گیا۔ مختلف ایوارڈز انکے نام رہے۔وہ رائل سوسائٹی کے فیلو بھی تھے جبکہ امریکی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پونٹیفیکل اکیڈمی آف سائنسز کے بھی رکن رہے۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں۔ انکی کئی کتابیں بیسٹ سیلر زہیں جس میں ”اے بریف ہسٹری آف ٹائم“ شامل ہے۔ وہ8جنوری 1942ءکو آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کالج میں تعلیم حاصل کی جہاں انکا خاص مضمون فزکس تھاحالانکہ ان کے والد اُن پر ڈاکٹری پڑھنے کیلئے زور دیتے رہے تھے جبکہ وہ خود ریاضی پڑھنا چاہتے تھے لیکن یونیورسٹی کالج میں یہ مضمون نہیں پڑھایا جاتا تھا۔
 

شیئر: