Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے‎

اگر شیشے پررنگ گر گیا ہو اور نشان پڑ گئے ہوں تو ایک چائے کا چمچ سرکہ گرم کریں اور ذرا سا نشان پر لگا دیں تھوڑی دیر بعد نشان کو نرم کپڑے سے صاف کرنے سے مکمل طور پر دور ہو جائے گا۔
اگر شیشے کی سطح پر بہت زیادہ مٹی ہو تو نیم گرم چائے کے پانی اور ڈٹرجنٹ سے صاف کریں دو کھانے کے چمچ سرکہ اور امونیا کا مرکب ایک لیٹر پانی میں ملاکر شیشہ صاف کریں ۔
گلاس یا دوسرے کانچ کے برتن میں کھولتا ہوا پانی ڈالنے سے پہلے اگر ایک چمچ نمک ڈال دیں اور پھر گلاس میں پانی ڈالیں تو وہ ٹوٹنے  یا چٹخنے سے محفوظ رہے گا۔
ٹوٹی ہوئی لپ اسٹک جوڑنے کے لیے سگریٹ  ، لائٹر یا ماچس کی مدد سے دونوں ٹوٹے ہوئے حصوں کو پگھلا کر  اور ساتھ جوڑ کر  تنکے  یاتیلی سے ٹھیک کرلیں اور لپ اسٹک کو ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
چمڑے کے  بیگ  کو چمکانے کے لیے اسے جوتے کی پالش سے صاف کریں بیگ چمک اٹھے گا ۔
اگر کینڈل اسٹینڈ کے اطراف موم جم گئی  ہو تو اس کو ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں اس کے بعد نکال کر موم کو صاف کریں  پھر دھو کر خشک کر لیں .  اگر موم بتی کی موم  میزپوش پر گر گئی تو برف کا ٹکڑا لے کر اس پر رگڑیں جب وہ سخت ہو جائے تو اسے کھرچ  کر صاف کر لیں . 

شیئر: