Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں اچھی کرکٹ ہوگی، بسمہ معروف

کولمبو: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔کولمبو میں میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔20 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پہلے میچ میں وقت ہے، قبل از وقت یہاں آنے سے یہ فائدہ ہو رہا ہے کہ ہم موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔کولمبو میں 5دن سے اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا میں میزبان ٹیم سے مقابلہ اچھا لگ رہا ہے اور امید ہے کہ آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ٹیم متوازن ہے اور سب ہی اچھی کارکردگی کے لئے پر جوش ہیں۔ سیریز میں کامیابی بنیادی ہدف ہے اور اس کے حصول کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

شیئر: