Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین ویمنز کی ہند کو ہراکر سیریز میں برتری

 
نئی دہلی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا نے ہند کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 60 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ہندوستانی ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہند کی ٹیم آخری اوور میں 227 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ نیکول بولٹن 84 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، ایلیسی پری 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ بیتھ مونی نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، نیکول بولٹن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ آسٹریلین ویمنزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 287 رنز بنائے، بولٹن 84 رنز بنا کر ٹاپ ا سکورر رہیں، ایلیسی پری نے 70 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی ، بیتھ مونی 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔ پانڈے نے 3 پونم یاداو نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ہندوستانی ویمنز ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھنا نے ایک چھکا لگاتے ہوئے نصف سنچری بنائی وہ 67رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی اور مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 227 رنز پر پوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی۔

شیئر: