Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامران اکمل کی موجودگی خوش قسمتی ہے، کپتان پشاور زلمی

شارجہ:پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سامی کا کہنا ہے کہ لیگ میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی کے باوجود میں پاکستانی سلیکٹرز کوان کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دوں گا۔کپتان کی حیثیت سے میرا کام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔سلیکٹرز کاکام اچھی ٹیم منتخب کرنا ہے میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے میں انہیں مشورہ نہیں دوں گا لیکن کامران اکمل جو کرکٹ کھیل رہے ہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔کھلاڑی کاکام محنت کرنا اور کارکردگی دکھانا ہے ایک دن اس پر سلیکٹرز کی نظر ضرور پڑے گی۔ہمیں پلے آف میں جانے کےلئے دونوں میچ جیتنا تھے اورکامران اکمل نے دونوں میچوں میں ہماری فتح کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ہم ہمیشہ ٹورنامنٹ میں ٹاپ ٹو میں ہوتے ہیں اس بار جن حالات میں ہم نے کوالیفائی کیا ہے وہ حالات پیدا نہیں ہونے چاہئے تھے۔ ڈیرن نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس کامران اکمل جیسا میچ ونر ہے۔ایسے وقت میں جب ہمیں فتح کی ضرورت تھی اس نے سنچری بناکر ہماری مشکل آسان کردی۔انہوں نے کہا کہ زلمی فیملی ہے اور امید ہے کہ زلمی کے سارے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جائیں گے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ دبئی میں پہلا پلے آف جیتیں اور سیدھا کراچی جاکر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر نے کی تیاری کریں۔

شیئر: