Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے نائیجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نائیجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر مالم نوہو ربادو کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور نائیجیریا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن، موسمیاتی امور کے ایلچی اور ایکسپو 2030 ریاض کے کمنشنر جنرل عادل الجبیر سے اتوار کو ریاض میں سویڈن کی سفیر ماریہ ہاکنسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: