Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے

سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے چیلنجز پر توجہ مرکوز کی جائے گی ( فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی اتوار کو پیرس پہنچ گئے۔
وہ فرانس کی جی سیون صدارت کی دعوت پر 9 اور 10 نومبر کو پیرس کی میزبانی میں ہونے والے جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں بین الاقوامی بحرانوں، سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے چیلنجز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
 اجلاس کے ایجنڈے میں تنازعات کے حل، میری ٹائم اور پورٹ سکیورٹی کو مضبوط بنانے، سمگلنگ کے خلاف اقدامات، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ فوڈ سکیورٹی، غذائیت اور مصنوعی ذہانت کی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اجلاس میں مملکت کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمنٹے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: