کراچی کے جدید ریسٹورنٹ ’سسیلین‘ میں روبوٹ ویٹرز گاہکوں کی تواضع کر کے ایک نئی جدت متعارف کرا رہے ہیں۔ پاکستانی انجینیئر سید اسامہ عزیز کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹس ’روبیا‘ اور ’جوجو‘ مقامی سافٹ ویئر اور پرزوں سے بنائے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں ہیومنائیڈ روبوٹس کی مقبولیت کے بعد اب پاکستان کی فوڈ انڈسٹری میں بھی یہ نادر اور منفرد تجربہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ