Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتی خدمات کا اعتراف: سعودی سفیر شہزادی ریما کے لیے امریکی ایوارڈ

چار ممتاز شخصیات کو مختلف کیٹیگریز میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کو واشنگٹن ڈی سی میں لائبریری آف کانگریس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سفارتکاری کے شعبے میں خدمات کے لیے پہلے ڈوائٹ ڈی اوپرمین ایکسیلنس ان لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سعودی سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا گیا یہ ایوارڈ سفارتکاری میں ان کی خدمات، سعودی عرب اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں، مکالمے کو آگے بڑھانے، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے، مختلف ثقافتوں اورکمیونٹیز کے درمیان پل کی تعمیر کرنے کے عزم کا اعتراف ہے۔
یہ اعزاز بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور سرحدوں کے پار تعاون کو فروغ دینے میں سفارتکاری کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈوائٹ ڈی اوپرمین فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا بھر میں اپنے شعبوں میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے والی چار ممتاز شخصیات کو مختلف کیٹیگریز میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 

شیئر: