Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ٹریفک وارڈنز

  خواتین مسافرو روڈ صارفین نے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں خواتین ٹریفک وارڈن کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔روڈ صارف خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو چاہئے کہ اپنے ا سکواڈ میں خواتین وارڈنز کی تعداد میں مزید اضافہ کرے۔
بانو طارق نامی ایک روڈ صارفہ کا کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاﺅ اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے اپنے ا سکواڈ میں مزید 7موٹر سائیکل سوار پٹرولنگ ویمن شامل کی ہیں۔ یہ وارڈنز مختلف اہم شاہراہوں پر اپنے فرائض تندہی سے نجام دے رہی ہیں جس سے ان شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ٹریفک بہاﺅ کی سہل روانی میں بہتری آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو بھی چاہیئے کہ وہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلئے خواتین وارڈنز کی نفری کو بڑھائیں اور تعیناتی کو یقینی بنائیں۔
مرینہ خان نامی ایک اور کار سوار کا کہنا ہے کہ خواتین ٹریفک وارڈن بہتر طور پر ٹریفک انتظام چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابتداءمیں معمولی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد ہی عوام الناس اور روڈ صارفین ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے لگیں گے۔
ایک خاتون پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر ٹریفک پولیس ہمیں مناسب تربیت اور موقع فراہم کرے تو ہم اپنی ذمہ داریاں بہترطور پر انجام دے سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: