Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر کچن کا نکاس بند ہو جائے تو ۔۔۔‎

کچن کو صاف رکھنا ، کیڑے مکوڑوں ، چھپکلیوں اور چوہوں وغیرہ سے محفوظ رکھنا اور  کھانے کی اشیاء اور برتنوں کو جراثیم سے بچانا   صحت کے لیے بے حد ضروری ہے  ورنہ   صفائی نہ ہونے کی صورت میں گھر والوں کے لیے بیماریوں کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے .   کچن میں کیڑے مکوڑوں کی روک تھام  کے لیے  وہ برتن جن میں کھانا پکایا گیا ہو اور وہ برتن جن میں کھانا کھایا گیا ہو استعمال کے فوراً بعد دھو دینے چاہییں  . اگر برتن دھونے کا بندوبست کچن میں ہی ہو تو برتن دھونے کے بعد پانی کے نکاس کی نالی میں اچھی طرح بہائیں تاکہ نالی میں بچے کھچے کھانے کے ٹکڑے پھلوں کے چھلکے چائے کی پتی اور دوسری غذائی اجزا وغیرہ جم نہ پائیں عموماً ان کی وجہ سے کیڑے مکوڑے اور جراثیم پیدا ہوتے ہیں اور اس طرف توجہ نہ دینے سے کچن کی نالی بند ہوجاتی ہے .  بند نالی کو کھولنے کے لیے ایک مٹھی  کاسٹک سوڈا پانی کی نالی میں گرائیں اس پر ایک پیالی بھر سرکہ ڈالیں اور پانچ منٹ تک اس طرح رہنے دیں پھر ابلتا ہوا پانی نالی میں گرائیں اس طرح نالی میں جمنے والی چکنائی دور ہوجائے گی اور   جمے ہوئے غذائی اجزاء بہہ جائیں گے .نالی کے ذریعے پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کرنے کے لیے آدھا پانی اور آدھا تیزاب ملا کر نالی میں بہائیں اس سے  ایک تو نالی کا بہاؤ ٹھیک ہوجائے گا دوسرے کیڑئے مکوڑے تلف ہوجائیں گے  . نالی صاف اور کھلی رہنے سے جراثیم اور کیڑے مکوڑے پیدا نہیں ہوتے .

شیئر: