Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھڑے مصالحے کا سالن بنانے کی ترکیب‎

(پانچ افراد کے لیے)
اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھاکلو
لہسن کے جوئے (چھلے ہوئے) آٹھ عدد
سونف آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ چھ عدد
دہی آدھی پیالی
ثابت لال مرچ آٹھ عدد
تیل ایک پیالی
ٹماٹر چار عدد
ادرک (باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ )
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
بڑی الائچی چار عدد
پیا ز (درمیانی ،  تین ڈلی باریک کٹی ہوئی)
نمک حسب ذائقہ
ترکیب: ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن برائون کر لیں۔ جب پیاز گولڈن برائون ہو جائے تو اس میں  گوشت اور نمک ڈال دیں۔ گوشت کا پانی خشک ہو جانے پر سونف ، دھنیا ، ٹماٹر ادرک ، ہری مرچ ، بڑی الائچی ، کالی مرچ ، دو پیالی گرم پانی ڈال کر گوشت کو  ہلکی آنچ پر گلنے دیں  ۔ جب گوشت گل جائے تو دہی ڈال کر بھون لیں اور  جب تیل الگ ہونے لگے تو ایک پیالی گرم پانی ڈال کر پانچ منٹ کے یے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں ۔
 

شیئر: