Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹرن یونین کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ 30 مارچ سے 15 مئی تک جاری رہیگا 

 

ذکاءاللہ محسن۔ ریاض

 

 ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں ماہ شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں  صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے بتایا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود ہیں اور ان کی سربراہی میں ایشیا کی سب سے بڑی کرکٹ ایسوسی ایشن ہے جو گزشتہ 35 سال سے کرکٹ کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویسٹرن یونین کرکٹ ٹورنامنٹ 30 مارچ سے شروع ہوگا جو15 مئی تک جاری رہے گا۔ اس کی افتتاحی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی جس میں اہم افراد کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں80سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاور تمام ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلئے پرجوش ہیں کیونکہ رمضان شریف سے قبل یہ آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ گراﺅنڈز کے حوالے سے سی ای او ندیم بابر نے بتایا کہ ان کے پاس17گراﺅنڈز ہیں جہاںکھلاڑیوں کے بیٹھنے کےلئے پویلین بنائے گئے ہیں جبکہ تماشائیوں کے بیٹھنے کےلئے بھی بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔آر سی اے کی جانب سے کھیلے جانے والے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد 2ہزار کے قریب ہے جبکہ فائنل میں اس بار ٹرافی کے ہمراہ دیگر بڑے انعام بھی رکھے گئے ہیں ۔سارے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو بھی انعامات سے نوازا جائیگا۔
اجلاس میں عبدالکریم خان، ناصر عباسی، آصف بٹ، محمد اکرم، اشفاق بٹ، ڈاکٹر ریاض، رستم علی، قیصر محمود، اوپل ظریف اور سمیع اللہ شریک تھے۔
 

شیئر: