Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: امعق کرکٹ ٹورنامنٹ میں54 ٹیموں کی شرکت

5گروپوں میں خلیل ا سٹار کلب، فنیفا الیون، کوکن گرین، ایم جی سی سی اور کنگ آف اپیریل اول رہیں
 ذکاءاللہ محسن۔ریاض
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امعق کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا جس میں مجموعی طور پر 54 ٹیموں نے شرکت کی۔ان ٹیموں کو 5گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ الخرج روڈ پر واقعہ کرکٹ گراونڈ میں کرکٹ کے شاندارمقابلے دیکھنے میں آئے اور کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چوکوں، چھکوں سے گیند کو باونڈری لائن سے باہر پھینکتے رہے اور وہیں پر بولرز نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بیٹسمینوں کو آوٹ کرتے رہے، سنسنی خیرمقابلوں کے بعد10 ٹیموں کے درمیان 5 میچز کا سلسلہ شروع ہوا تو فائنل میچز کےلئے کھلاڑیوں نے نئے جوش وجذبے کے ساتھ میدان میں اتر کر ٹی ٹوئنٹی اووروں کے میچز کو یادگار بنا دیا،فائنل میچز کے اختتام پر سپر ڈویژن سے خلیل ا سٹار کرکٹ کلب، پریمیئر گرین سے فنیفا الیون، پریمیئر بلیو سے کوکن گرین، پریمیئر یلیو سے ایم جی سی سی اور پریمیئر اورنج سے کنگ آف اپیریل نے فائنل میچز جیتے جبکہ مہران الیون، رن ریڈرز الیون، ڈائمنڈ ون سی سی الیون، ینگ الیون سی سی اور گجرال سی سی دوسرے نمبر پر رہیں۔ان میچز کے اختتام پر تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سی او سلمان جاوید الخلیفہ، سینیئر نائب صدر حنیف بابر، لیگ انچارج محمد رئیس ،جنرل سیکریٹری خاور ظفر، پبلک ریلیشن
 آفیسر عرفان صدیقی کے علاوہ امعق کرکٹ ٹورنامنٹ کے ا سپانسر شمشاد احمد صدیقی نے شرکت کی۔تقریب میں ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل اور فائنل میچز کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے 15 کھلاڑیوں کو مین آف دی میچز، 5آل راونڈرز، 5 بیسٹ بولرز اور 5 بیسٹ بیٹسمینوں کو انعامات دیئے گئے جبکہ ہر گروپ میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو شمشاد صدیقی، خالد اکرم رانا، راجہ یعقوب اور حنیف بابر نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر شمشاد صدیقی کا کہنا تھا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن گزشتہ 40 سال سے صحراوں میں کرکٹ کے میدان آباد کئے ہوئے ہے ۔امعاق ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ملک سے باہر بھی پاکستانی کھلاڑی بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔ حنیف بابر نے کہا کہ آر سی ایل کو مستقبل میں گراونڈ کے حوالے سے شدید خدشہ لاحق ہے کیونکہ موجودہ گراونڈز پر تعمیرات کا عمل شروع ہونے والا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے کھلاڑیوں کا کھیل شدید متاثر ہوگاتاہم پر امید ہیں کہ ہم کسی نئی جگہ پر گراونڈ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ خالد اکرم رانا کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ میں نامور کھلاڑیوں کا حامل ہے، اس کی قومی ٹیم میں ایسے شاندار کھلاڑی شامل ہیں جو اسی طرح کے کلب میچز کھیل کر اوپر آئے اور آج ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

شیئر: