Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانسوں کو خوشگوار بنائیں

سانس میں بدبو سبھی کو ناگوار محسوس ہوتی ہے ۔ اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہو کر رہ جاتا ہے ۔ بنیادی طور پر تمام غذائیں منہ میں جانے کے بعد ٹکڑوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔ اور ان کے چھوٹے چھوٹے ذرات دانتوں میں ہی رہ جاتے ہیں ۔ اگر روزانہ برش نہ کیا جائے تو دانتوں  ،  مسوڑھوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بدبو کا باعث بنتے ہیں ۔ اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسا کہ لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو دانتوں کی صفائی یا ماؤتھ واش ان کی بو کو عارضی طور پر ہی چھپاتے ہیں اور وہ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں ۔ زبان پر موجود بیکٹیریا سانس میں بو کی بڑی وجہ ہوتے ہیں  لہذا اپنی زبان کو ٹوتھ برش یا زبان صاف کرنے والے ٹول سے روزانہ صاف کریں۔ جب آپ غذا میں کاربوہائیڈریٹ کا استعمال ترک کر دیتے ہیں اور پروٹین پر زیادہ توجہ دینے لگتے ہیں تو جسم توانائی کے لیے چربی کو پگھلا نا شروع کر دیتا ہے ۔ اس عمل کے دوران کیٹونیز نامی ایک کیمیائی مادہ بنتا ہے جو سانس میں موجود خوراک زراعت اور بیکٹیریا کو صاف کرتا ہے۔منہ کی بو دور کرنے کے لیے ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شہد ،  آدھا چمچ دار چینی پسی ہوئی  ، دو لیموں اور ایک چمچ سوڈیم بائیکاربونیٹ میں مکس کرکے محلول بنالیں اور اس سے غرارے کریں ۔ اس میں موجود اجزاء منہ کی بدبو اور بیکٹیریا کو ختم کردیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کھیرے کو کاٹ کر تیس سیکنڈ منہ میں رکھیں اور پھر چبا کر کھائیں تو منہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں:سستی بھکائیں ،چست ہو جائیں

 

شیئر: