دوحہ: دوحہ پولیس میں نگرانی کے شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر عبد اللہ جابر نے کہا ہے کہ قطر میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو ملک چھوڑنے کی مہلت 30نومبر کو ختم ہوجائے گی۔ غیر قانونی قیام کرنے والے سیکڑوں غیر ملکی اس مہلت سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ مقامی اخبار الرایہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اپنا سپورٹ اور ٹکٹ لے آئیں، انہیں 7دن کے لئے خروج کا ویزہ جاری کردیا جائے گا۔ ان تارکین سے کسی قسم کا مواخذہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہلت ختم ہوجانے کے بعد جن کمپنیوں اور تجارتی اداروں سے اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے انہیں ویزے جاری کرنے سے محروم کردیا جائے گا۔








