Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تل کھائیں ، بڑھاپے سے دور رہیں ‎

آپ نے تل  تو بہت کھائے  ہوں گے لیکن کیا  کبھی ان کی افادیت جاننے کی بھی کوشش کی ہے ؟ تل اپنے اندر گوشت جیسے خواص رکھتے ہیں اس لیے انہیں طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں تل نباتاتی گوشت ہے جس میں لیسی تھین کی  خاصی  مقدار موجود ہوتی ہے ۔ لیسی تھین ایک فاسفورس آمیز چکنائی ہے جو پٹھوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ قوت حافظہ کو توانا رکھنے کے لیے انسانی بدن میں لیسی تھین  کا  ہونا بے حد ضروری ہے ۔ 
اسکے علاوہ اگر  آپ جلد بڑھاپے اور  جھریوں زدہ  جلد سے بچنا چاہتے ہیں تو پھر تل کھانے کو اپنی روز مرہ کی روٹین کا حصہ بنالیں ۔ یہ جلد اور بالوں کی  صحت اور نشونما کے لیے نہایت موزوں  ہیں  ۔ تل کے پودے کے تازہ پتے لیکر انہیں اچھی طرح کوٹ کے رس نکال لیں  اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مساج کریں ۔ یہ عمل نہ صرف بالوں کی سیاہی لمبے عرصے تک قائم رکھتا ہے بلکہ اس سے بالوں کی نشوونما بھی خوب ہوتی ہے ۔ تل کو وٹامن ای کا خزانہ کہا جاسکتا ہے ۔ یہ انسان کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اس کی جلد پر جھریاں پڑھنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ تل کا استعمال پھیپھڑوں اور کھانسی کیلئے بھی مفید ہے .  اس کا متواتر استعمال جلد کی رنگت کو نکھارنے کے لیے بھی اہم ہے ۔

شیئر: