Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کمپنی رواں سال 3 نئے آئی فون ماڈل متعارف کروائے گی

ایپل کمپنی رواں سال تین نئے آئی فون متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں آئی فون ایکس کا اپڈیٹڈ ورژن بھی شامل ہے۔ اس ورژن کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور آئی فون متعارف کرایا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر 6.5 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ آئی فون ایکس کے اپڈیٹڈ ورژن میں بھی 6.5 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کی قیمت ممکنہ طور پر 1199 ڈالر ہوگی۔ کمپنی آئی فون ایکس پلس بھی متعارف کرائے گی جس میں 5.8 انچ ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 3300 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ فون کی قیمت ممکنہ طور پر 999 ڈالر ہوگی۔
 

شیئر: