Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک اب بی جے پی سے چھٹکارہ چاہتا ہے، سماج وادی پارٹی

    لکھنؤ- - - - -کان پور میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک اب بی جے پی سے چھٹکارہ چاہتا ہے۔ وہ صرف وعدے کرتی ہے لیکن کام نفرت پھیلانے اور سماج کو تقسیم کرنے کا کررہی ہے۔ وہ یہاں ایک روزنامہ کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے ’’مکالمہ‘‘ پروگرام میں تقریر کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے حالیہ راجیہ سبھا الیکشن میں خرید و فروخت کے ذریعہ جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔ ہم نے کبھی ذات برادری کے نام پر ووٹوں کی سیاست نہیں کی ۔ بی جے پی تو ہولی ، دیوالی اور رمضان ، قبرستان اور شمشان کے نام پر نفرت پھیلا کر سیاست کی ہے اور ووٹ حاصل کیا۔ اکھلیش نے کہا کہ میں نے اپنی حکومت میں جتنا ترقیاتی کام کرکے دکھا دیا مودی صاحب اس کا ایک چوتھائی بھی اپنی 4سال کی مدت میں نہیں کرسکے۔ جہاں تک سوال کنبہ پروری کا ہے تو میں نے اپنی اہلیہ ڈمپل یادو کو آئندہ الیکشن لڑنے سے منع کردیا ہے۔ اب بی جے پی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کنبے کے مردوں اور عورتوں کو پارٹی سیاست سے الگ کرکے دکھائیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بجلی کے مسئلہ پر یوپی اسمبلی میں اپوزیشن کی زبردست ہنگامہ آرائی

شیئر: