Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انور جلال پوری کے بیٹے شہریار سے ڈاکٹروں کی لاپروائی

    لکھنؤ- - - - یہاں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں کی لاپروائی کا بڑا واقعہ سامنے آیا  جب ایک مریض جس کا قلبی عارضہ میں آپریشن کرکے پیس میکر آلہ لگایا گیا تھا ، ڈاکٹروں نے مریض کو پیس میکر تو لگا دیا لیکن اس کا تار جوڑنا بھول گئے ۔ دوسرے دن جب اس مریض کی جانچ ہورہی تھی تو پتہ چلا کہ پیس میکر کے تار جڑے ہی نہیں۔ اسکے بعد آناً فاناً ڈاکٹروں کی ٹیم آئی اور اس نے مریض کو لے جاکر دوبارہ آپریشن کرکے تار جوڑے ۔ یہ مریض کوئی اور نہیں اردو کے معروف شاعر انور جلال پوری مرحوم کے صاحبزادے شہر یار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہندوستانی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وزیر دفاع

شیئر: