Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالے چنے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے جسم کے مدافعتی نظام کا طاقتور ہونا بے حد ضروری ہے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے طاقتور غذاؤں کا استعمال کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ایسی  ہی ایک بہترین طاقتور غذا کالے چنے ہیں جن میں غذائیت بخش اجزا مثلاً آئرن  ، پروٹین اور وٹامنز کی بھرمار ہوتی ہے .  یہ تمام چیزیں مدافعاتی نظام کو تقویت پہنچاتی ہیں  . کیونکہ ان میں ریشے بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں اس لیے یہ خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں  . یہ وزن کم کرنے اور معدے کی تیزابیت دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ چنوں میں موجود فائٹو کیمیکلز کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں .  یہ فائٹو کیمیکلز " سیپوننز" کہلاتے ہیں جیو سرطانی خلیات کی افزائش اور انہیں جسم میں پھیلنے سے روکتے ہیں  . چنوں میں موجود ایک اور معدنی جز " سیلینیم " معدے کے کینسر کے سبب بننے والے جسمانی مرکبات کو غیر موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
 کینسر سے بچاؤ کے علاوہ کالے چنے امراض قلب سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء ،  فائبر اور وٹامن سی کثرت سے موجود ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔  چنے  دماغ کی افزائش میں بھی کردار ادا کرتے ہیں ان میں موجود غذائیت بخش جز  "کولین"  پایا جاتا ہے جو دماغ کی افزائش اور جگر کے افعال کی انجام دہی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے . روزانہ 50 گرام چنے کھانے سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ واقع ہوتا ہے۔ یہ بال گرنے اور قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے بھی روکتے ہیں .

شیئر: