Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریج کی صفائی اور حفاظت

فریج گھریلو استعمال کی ایک اہم ترین چیز ہے   جس کے لیے مناسب صفائی اور دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے .  فریج کی دیکھ بھال کے معاملے میں غفلت برتنا  نقصان کا باعث بن سکتا ہے .
فریج کو تھرما میٹر کے ذریعے اکثر وبیشتر چیک کرتے رہنا چاہیے .  اس طرح آپ کو فریج کی کارکردگی اور اس میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی رہیں گی .  اگر فریج کو چیک نہیں کیا جائے گا تو آپ کا فریج خراب ہوکر بند بھی ہوسکتا ہے اور یا غلط ٹمپریچر کی وجہ سے اس میں رکھی ہوئی چیزیں خراب بھی ہو سکتی ہیں . فریج کا ٹمپریچر پچاس ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور جب اسے چیک کرنا ہو تو فریج کا ٹمپریچر چالیس ڈگری تک رکھیں  . 
فریج میں آئس کیوب ٹرے عموماً زیادہ برف بننے کی وجہ سے منجمد ہوکر چپک جاتی ہے اور اسے اکھاڑنا مشکل ہوجاتا ہے . اس تکلیف دہ مسئلے سے بچنے کے لیے آپ آئس کیوب ٹرے  کے نیچے  مومی کاغذ رکھ دیں .  آئس کیوب ٹرے فریج میں نہیں  چپکے گی ۔
فریج کے اندرونی دروازہے کو کبھی  بھی پانی ڈال کر نہیں دھوئیں .  اس طرح دھونے سے چاروں طرف لگا ہوا ربڑ خراب ہوجاتا ہے .  اسے گیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کرنا چاہیے . 
 فریج کو اندر سے دھونے کے لیے صابن کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے فریج میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے اس سے بہتر ہے کہ پانی میں سہاگہ(بوریکس)ملا کر دھوئیں ایک سیر پانی میں ایک درمیانہ چمچ سہاگہ کافی ہے  . 
فریج کے اندر بہت زیادہ برف جمنے نہ دیں کیونکہ اس طرح فریج جلدی خراب ہوجاتا ہے ہر مہینے فریج بند کرکے اندر جمی ہوئی برف پگھلنے دیں اگر برف بہت زیادہ جمی ہو تو دھونے سے پہلے برف والے خانے کے نچلے حصے میں کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی رکھ کر دروازہ بند کردیں برف چند لمحوں میں پگھل جائے گی . 
 فریج کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں ایمونیا کے چند قطرے ملا کر صاف کریں .  
سموسے یا پیٹیز  اس طرح فریج میں رکھیں کہ وہ آپس میں نہ جڑیں . جب وہ سخت ہو جائیں تو انہیں   کسی کاغذ میں لپیٹ کرفریج میں رکھیں اس طرح وہ آپس میں نہیں    جڑیں گے .  
فریج میں پھلوں کو محفوظ اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے مضبوط سیلوفین کے لفافوں میں بند کریں تیزابی فروٹ علیحدہ رکھیں کیونکہ تیزابی پھل سے کاغذ وغیرہ گل جاتے ہیں اور دوسرے پھلوں کی خوشبو اور ذائقے کو خراب کرتے ہیں۔
 

شیئر: