Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی این آر او سے تعلق نہیں،فوجی ترجمان

راولپنڈی...پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں گے تو ملک ترقی کرے گا ۔الیکشن کا اعلان فوج کو نہیں الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔ فوج کا ملکی سیاست کے کسی این آر او سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر کوئی ڈاکٹرائن ہے تو وہ پاکستان میں امن بحال کے حوالے سے ہے۔اس کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔فوج نے اپنی زیادہ تر توجہ صوبے میں جاری معاشی ترقی اور ضربِ عضب کے تحت جاری آپریشن پر ہے۔ پاک فوج ہند کے خلاف کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیار ہے۔قوم کو پاکستان کی طاقت پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ہند سے جب بھی دھمکی آتی ہے تو پورا پاکستان متحد ہو جاتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں دیکھا جائے۔ پاکستان خطے میں امن کی راہ ہموارکرنے کی ہمیشہ کوشش کی۔اگر پاکستان نے اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا تو امر یکہ سپر پاور نہ ہوتا۔جی ایچ کیومیں پریس بر یفنگ کے دوران فوجی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے لئے بہت اہم تھا۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اور اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ ہونی تھی۔ دونوں ایونٹ بہترین انداز میں گزر گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2018 کا شہرِ قائد 2013 سے بہت مختلف ہے۔ 2013 میں کراچی دنیا کا چھٹا سب سے خطرناک شہر تھا تاہم اب پاکستان کا اس فہرست میں 67واں نمبر ہے۔ کراچی میں ہڑتالوں کا نام و نشان ختم ہوگیا ۔یہاں معاشی سرگرمیان بہتر ہورہی ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ملاقاتیں معمول کے مطابق ہوئیں۔ وزیراعلی پنجاب نے افغانستان سے متصل سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے میں ٹیلی فون کرکے آرمی چیف سے مالی معاونت کی بھی پیش کش کی تھی۔ آرمی چیف نے صحافیوں سے آف دی ریکارڈ بات کی تھی، جن میں سے کچھ ایسے افراد تھے جو اس ملاقات میں موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے اس ملاقات پر بات کی اور کالم بھی لکھے۔ان ملاقاتوں کے حوالے سے چھپ کر ملنے کا تاثر نہ دیا جائے یہ وضاحت ضروری تھی ۔ ملک چلانے کیلئے آپس میں رابطے ہوتے ہیںحکومت اور فوج کے درمیان یہ سب ضروری ہے ۔ 
مزید پڑھیں:کوئی این آر او قبول نہیں کرینگے،تحریک انصاف

 

شیئر: