Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ریجن میں آج بھی گرد وغبار رہے گا ،محکمہ موسمیات

جدہ ،مکہ مکرمہ..... محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد و غبار جبکہ جمعہ اور ہفتے کو شمال مغربی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مکہ مکرمہ ریجن سمیت متعدد شہروں میں موسم شدید غبار آلود رہا ۔ جدہ میں صبح سے ہی گرد آلود ہوائیں چلتی رہی جس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ جدہ ، مکہ اور رابغ ہائی وے پر گردو غبار کی وجہ سے ٹریفک کی روانی قدرے متاثر رہی ۔ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے یونٹس نے شاہراہوں پر ہنگامی حالت کے پیش نظر گشت میں اضافہ کر دیا ۔جدہ کی روایتی مارکیٹوں میں خراب موسم کے باعث خریداری نہ ہونے کے برابر رہی ۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق آج بھی مملکت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسم خراب رہے گا ان علاقوں میں سفر کرنے والے ہائی وے پر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ گردو غبار کے باعث حد نگاہ متاثرہوگی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ ہفتے سے مملکت کے مختلف شہروں میں بارش متو قع ہے ۔ 

شیئر: