ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العاطی سے بھی ملاقات کی۔
سعودی عرب اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خصوصا غزہ کی پٹی، یمن، سوڈان اور صومالیہ سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بات کی۔
اس موقع پر مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی اور وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصری ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کی شام سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے تھے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں سعودی، مصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے، جبکہ بات چیت میں علاقائی صورتحال اور پیش رفت بھی زیر بحث آئے گی۔