سوشل انشورنس ایپ پر اردو سمیت تین زبانوں میں رہنمائی کی سہولت
کارکن ملازمت کے دوران کسی دشواری کی اطلاع فراہم کرسکتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس ( گوسی) نے اپنی ایپ پرغیرملکی کارکنان کے وسیع ترمفاد میں تین زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سوشل انشورنس کی جانب سے جن تین زبانوں میں رہنمائی کی سروس فراہم کی ہے، ان میں اردو، بنگالی اور فلپینی شامل ہے۔
سوشل انشورنس ایپ پر فراہم کی جانے والی سروسز کے ذریعے غیرملکی کارکن ملازمت کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری کی اطلاع فراہم کرسکتے ہیں۔
اس میں دوران کام زخمی ہونا یا کام کی نوعیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مرض کا شکار ہونا وغیرہ شامل ہے۔
ایپ پر کسی واقعے کی اطلاع کرنے سے سماجی انشورنس کے ادارے کی جانب سے فوری طورپر رابطہ کرکے معاملے کے حل کے لیے پیش رفت کی جائے گی۔
سوشل سکیورٹی انشورنس نے ہدایت کی کہ ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ نئی سروسز سے مکمل طورپر مستفیض ہو سکیں۔
اس اقدام کا مقصد غیرملکی کارکنان کو ڈیجیٹل سوشل خدمات تک زیادہ شفاف اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
