Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنائیں ہاتھوں کو نرم و ملائم‎

اگر آپ کسی ماہرین حسن سے ہاتھوں کو نرم وملائم بنانے کا نسخہ پوچھیں تو اکثریت آپ کو ایلوویرا کے استعمال کا مشورہ دے گی ۔ ایلوویرا اپنی موسچرائزنگ خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے ۔ یہ ہاتھوں کی پھٹی جلد اور خشکی ختم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایلوویرا جلد پر ایک حفاظتی جھلی بنا دیتا ہے جو جلد کو دھول مٹی گردوغبار اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے .  استعمال کے لیے تازہ ایلویرا جیل لے کر اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے  ہاتھ دھو لیں . یہ عمل روزانہ دہرائیں۔ 
شہد بھی خشک جلد کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ یہ ایک قدرتی موسچرائزر ہے جسے بہت سے بیوٹی پروڈکٹس میں ایک لازمی جز کے طور پر شامل کیا جاتا ہے ۔ تھوڑا سا شہد لے کر ہاتھوں پر لگائیں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں . آپ کے ہاتھ بہت جلد نرم و ملائم ہوجائیں گے . 
ناریل کا تیل روکھے اور خشک  ہاتھوں کے لیے تریاق کا کام کرتا ہے۔ یہ مختلف قسم کے فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہوتا ہے اور آپ کے ہاتھوں کو خشکی سے نجات دلاتا ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے عمدہ قسم کے ناریل کا تیل لے کر ہاتھوں پر مساج کریں اور پھر دستانے پہن کر سو جائیں بہت جلد بہتر نتائج حاصل ہوں گے .

شیئر: