Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں ‎

پیاز کاٹنے کے بعد ہاتھوں سے ناگوار بو آنے لگتی ہے اس بو کو دور کرنے کے لئے انگلیوں پر نمک اچھی طرح مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ 
جو افراد نیند کی کمی کا شکار ہوں  وہ خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں تو بے خوابی کی شکایت دور ہوجائے گی ۔ اس کے علاوہ نیند نہ آنے کی صورت میں سرخ ٹماٹر کاٹ کر اس پر  چینی چھڑک کر کھانے سے بھی نیند کی کمی پوری ہو جاتی ہے ۔
سبز مرچ کاٹنے کے باعث اگر ہاتھ پر جلن ہو جائے تو جلن دور کرنے کے لیے کپڑے دھونے والے نیل کو   پانی میں گھول کر اس میں ہاتھ تھوڑی دیر کے لیے ڈبو دیں ۔ پھر تھوڑی سی گڑ کی ڈلی کو پانی میں بھگو بھگو کر انگلیوں پر ملیں  تو جلن دور ہو جائے گی ۔ 
نزلہ  دور کرنے کے لئے تھوڑے سے چنے بھٹی میں بھون کر گرم گرم سونگھیں  اور پوٹلی میں رکھ کر پیشانی کو سینکیں اس  سے نز لے کی شدت کم ہوجاتی ہے  . اس کے علاوہ لہسن کی چٹنی اور بیسن کی روٹی بھی  نزلہ زکام میں بہترین ہے . 
اگر سالن پتلا ہوگیا ہے اور  آپکے پاس ٹماٹر یا پیاز نہیں ہے  تو بھنی ہوئی ساجی سالن میں ڈال دیں . اس سے سالن گاڑھا ہو جائے گا  اور ذائقہ بھی برقرار رہے گا . 

شیئر: