Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: 13 رکنی ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

کراچی: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں3میچوں کیلئے ویسٹ انڈیز بورڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل3 کے فائنل کے اگلے ہی دن پاکستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں پی ایس ایل تھری کے 3 نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے البتہ ویسٹ انڈین بورڈ نے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان آنے سے انکار کے بعد اسکواڈ منتخب کرنے میں تاخیر کی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کرس گیل، ڈیوائن براوو ، جیسن ہولڈر شامل نہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں 4 ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جنہوں نے اب تک اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز کےلئے 13 رکنی اسکواڈ میں جیسن محمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، سیموئل بدری، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، ریاد ایمرٹ، کیمو پال، آندرے میکارتھی، رومین پاویل، ویرا سیمی پرمال، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: