Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر دوبارہ نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے

کراچی:ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی کھلاڑی کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے ۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد کھلاڑیوں کی قومی مصروفیات کا بھی آغاز ہونے والا ہے اورتربیتی سیشنز میں شرکت کے بعد اتوار کو مہمان ٹیم کے خلاف سیریز کا پہلا میچ ہوگا۔ ویسٹ ٹیم 31مارچ کو کراچی پہنچے گی۔ ٹیم میں13کھلاڑی اور7آفیشلز شامل ہونگے۔ دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے علاوہ سخت گرم موسم کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ یکم،2 اور 3اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سرفراز احمد کی قیادت میںکل نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے۔پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد تربیتی کیمپ کیلئے وقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ معمول کی ٹریننگ میں حصہ لے گا۔ دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا تاہم پی سی بی ذرائع کے مطابق مہمان اسکواڈ 13کھلاڑیوں اور 7آفیشلز پر مشتمل ہوگا ۔

شیئر: