Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کرکٹ بورڈ سے معاملات پرجلد خوشخبری دینگے،نجم سیٹھی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور اس میں کسی کوکوئی شک نہیں رہنا چاہئے۔ لاہور میں پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی رونمائی کے موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اب انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، ہم جو کہتے ہیں وہ پورا کر کے دکھاتے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے حتمی ٹیم کے اعلان میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان نہیں آ ئے گی۔اس حوالے سے سوال پرنجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاخیر سے ٹیم کے اعلان کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ کے ساتھ بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی۔امریکہ میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ایسے ٹورنامنٹ کی تجویز توہے تاہم اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ3 ملکی سیریز کےلئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں اور خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں اور پی ایس ایل دنیا کا بڑا کرکٹ برانڈ بن چکا ہے۔

شیئر: