Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی ویمن ریکارڈ اسکور کیساتھ سہ ملکی سیریز جیت گئیں

ممبئی:3ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے میگ لیننگ اور ایلیسی ویلانی کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے انگلینڈ کو 57رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی ، 88رنز بنانے والی میگ لیننگ میچ اور جبکہ میگن شٹ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ اس سیریز کی تیسری اور میزبان ٹیم ہند کو صرف ایک میچ جیتنے کا موقع مل سکا تھا ۔ انگلش کپتان ڈینیلی ہیزل نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جس نے اپنی کپتان میگ لیننگ کے45گیندوں پرناقابل شکست88 رنز اور ایلسی ویلانی کے 51رنز کی بدولت اسکور کو209رنز تک پہنچا دیا ۔یہ اس فارمیٹ میں کسی ویمن ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے ۔ اوپنر ایلیسا ہیلی اور ون ڈاون ایشلیغ گارڈنر نے33،33رنز کا حصہ ڈالا ۔ جینی گن نے2وکٹیں لیں۔یوں آسٹریلیا نے4وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ ہدف تشکیل دے کر ابتدا ہی میں انگلینڈ کو دباوسے دوچار کردیا۔جوابی بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ڈینیلی یاٹ 34،ایمی ایلن جونز 30رنز بنانے میں کامیاب ہو سکیں جبکہ نتالی اسکیور نے 50رنز بنائے تاہم 2کھلاڑیوں کے صفرپر آوٹ ہو نے اور 5کے ڈبل فگرز تک نہ پہنچنے کی وجہ سے انگلش ٹیم 9وکٹوں پر152رنز تک محدود رہی اور 57رنزسے شکست کھا گئی۔میگن شٹ نے3ڈیلیسا کمنس اور ایشلغ گارڈنر نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

شیئر: