Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک: کسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا، امیت شاہ

 حیدرآباد....  بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی اقتدار پر واپس ہوگی۔انہوں نے پرانے میسورو میں اپنے دورہ کے دوسرے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ـکہ مجھے یقین ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کامیابی حاصل کریگی۔میں نے ریاست بھر کا دورہ کیا ہے اور عوام جو ترقی کے منتظر تھے ،کرپشن سے تنگ آگئے ہیں۔کانگریس اور کرپشن کا ایک دوسرے سے اس طرح ساتھ ہے جیسے مچھلی اور پانی کا ۔اس ساتھ کو سدارمیا نے توسیع دی ہے۔عوام نے سدارامیا کو بدلنے کا ذہن بنالیا ہے۔ کرناٹک حکومت کرپشن کے اے ٹی ایم کی طرح ہے۔کوئی بھی کسانوں کی خودکشی کے واقعات کو سازش کس طرح قرار دے سکتا ہے؟ میںنے فیصلہ کرلیا ہے کہ غریب خاندانوں کو10 کروڑروپئے اداکروں اور 5لاکھ روپئے کا ہیلتھ انشورنس ۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ کہ ریاست میں آئی ٹی کا شعبہ مستحکم ہے تاہم اس کو 24گھنٹے بجلی کی سپلائی نہیں مل پارہی ۔مرکزی حکومت کی اسکیموں پر عمل میں کمی ہوگئی اور 3500سے زائد کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔14ویں فنانس کمیشن کی جانب سے فنڈز کے الاٹمنٹ میں جنوبی ہند کی ریاستوں سے ناانصافی کرنے سدارمیا کے حالیہ ریمارکس پر انہوںنے کہا کہ وفاقی ڈھانچہ میں اہم شعبوں بشمول فوج کیلئے مصارف کو ریاستوں سے آنے والے فنڈز سے مرکز برداشت کرتا ہے ۔امیت شاہ نے کسی بھی پارٹی سے اتحاد کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ ہم ہر نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور ہماری اپنی حکومت بنائیں گے۔لنگایت طبقہ کو اقلیتی درجہ دیتے ہوئے اس طبقہ کے ووٹوں کی تقسیم کیلئے سدارمیا کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے شاہ نے کہا کہ یورپا کو وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کیلئے سدارمیا نے ایسا کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے 5 برس تک حکومت چلائی ہے۔جب وہ حکومت میں تھے تو اس وقت انہوں نے ایسا کیوں نہیں کیا؟انہوںنے کہاکہ یہ ڈوبتی ہوئی کانگریس کی کشتی کو بچانے کی ایک کوشش ہے ۔

شیئر: