Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم ہر کھانے کے ساتھ پلاسٹک کے 114ٹکڑے نگل لیتے ہیں

ایڈنبرا.... ایک عرصے سے یہ بات سنی جارہی ہے کہ مختلف چیزیں پلاسٹک میں رکھ کر کھانے یا استعمال کرنے سے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ پلاسٹک کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اپنا اثر دکھانا شروع کردیتے ہی تاہم ایک مقامی سائنسدان نے پہلی بار یہ انکشاف کیا ہے کہ ہم ہر کھانے میں پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے 114ٹکڑے نگل جاتے ہیں اور احساس تک نہیں ہوتا۔ ایڈنبرا کی ہاریو واٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ جب آپ کھانے کیلئے بیٹھتے ہیں تو گھر کے اندر نظرنہ آنے والی گردو غبار میں بھی پلاسٹک کے ذرات ہوتے ہیں جو آپ کی پلیٹ اور گلاس میں گرتے ہیں اور انہیں استعمال کرنے والا روزانہ 114ٹکڑے نگل لیتا ہے اس طرح اوسطاً ہر شخص تقریباً 68415 پلاسٹک ٹکڑے نگل جاتا ہے اور اسے احساس نہیں ہوتا۔ ڈیلی میل میں شائع اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلیٹیں جتنی کشادہ ہونگی خطرات بھی اتنے ہی ہونگے۔

شیئر: