Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان میں فرقہ وارانہ فساد، پولیس اہلکار سمیت12زخمی

جودھپور۔۔۔۔راجستھان کے ضلع پالی کے جیتارن قصبے میں ہندوؤں کے مذہبی جلوس پر پتھراؤ کے بعد فرقہ وارانہ فسادبھڑک اٹھا۔دونوں فرقوں کی جانب سے نعرے بازی ،پتھراؤ اور دکانیں نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد میں پولیس اہلکار سمیت تقریباً ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، علاوہ ازیں 6کاریں،ایک بس ،تجارتی مرکزاوردرجنوں دکانیں جلادی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد کی آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب ہندوؤں کا مذہبی جلوس قصبہ کے صدر بازار سے گزار رہا تھا کہ اچانک شرپسندوں کی جانب سے جلوس پر پتھراؤ کیا گیا اس کے بعد دوسرے فرقہ کے لوگ طیش میں آگئے اور جوابی پتھراؤ شروع کردیا، دیکھتے دیکھتے پورے قصبہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔مختلف علاقوں میں آتشزنی ، لوٹ مار اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔پولیس انتظامیہ نےمختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیااور سیکیورٹی فورس کے دستے کثیر تعداد میں تعینات کردیئے۔ حالات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے شرپسندوں کی گرفتاری شروع کردی ۔پالی پولیس آفیسر دیپک بھارگو نے فرقہ وارانہ فساد میں 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ قصبے میں حالات کشیدہ مگر  کنٹرول میں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اندورمیں 4منزلہ عمارت منہدم،2خواتین سمیت 10ہلاک

شیئر: