Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتی گاڑی سے کچراپھینکنے والے ڈرائیوروں پر مزید سختی

لندن.... شہری انتظامیہ نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کئے ہیں مگر یہ اقدامات کچھ دنوں بعد ہی اپنی ا ثر آفرینی گنوا بیٹھے اور لوگوں نے پھر معمول کے مطابق ادھر ادھر گندگی پھیلانا شروع کردیا جن میں سب سے بری عادت چلتی گاڑیوں سے کچرے باہر پھینکنے کی ہے۔اب مقامی حکام نے نیا قانون تیار کیا ہے جس کے تحت ایسی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جائیگی او رجو بھی ایسی حرکت کریگا اس سے موقع پر ہی 150پونڈ کا جرمانہ لیا جائیگا۔ وزیر ماحولیات کا کہناہے کہ نئے قوانین سے سماج دشمن عناصر کو اندازہ ہوجائیگا کہ انکا نامناسب رویہ کس بری طرح کھٹکتا ہے اسلئے وہ اپنی بری عادتیں چھوڑ دیں اورنئی پابندی اور جرمانے میں اضافے کا اعلان یکم اپریل سے کیاگیا ہے۔ اس سے قبل ایسی حرکتوں پر 80پونڈ جرمانہ ہوتا تھا۔ اگر کوئی شخص اپنی گاڑی سے کچرا ہوا پھینکتا ہوا موقع پر پکڑا گیا تو اسے دگنی سزا ہوسکتی ہے۔حالات بہتر بنانے کیلئے جگہ جگہ اضافی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔

شیئر: