Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے128 امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے

بیجنگ .... چین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 2 اپریل سے چین نے امریکا سے درآمد کی جانے والی 128 مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے ہیں۔ چین کی ریاستی کونسل کے ماتحت کسٹمز محصولاتی کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ امریکا سے درآمد کئے جانے والے پھلوں سمیت 120 دیگر متعلقہ مصنوعات پر محصول کی مد میں 15 فیصد ، گوشت اور اس سے متعلقہ دیگر 8 مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کئے جائیں گے۔اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ا سٹیل اور المونیم مصنوعات پر عائد کرنے والے محصولات کے جوابی ردعمل میں چین نے مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔مذکورہ امریکی اقدام سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کثیر الاطرافی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے جبکہ امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی روشنی میں چین کے مفادات کا تحفظ ہے۔

شیئر: