سعودی عرب کی جانب سے جمعہ کے روز اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پرامن شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے اور بے افراد کا خون بہانے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف پرقائم ہے او اس حوالے سے برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت او ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔
سعودی وزارت خارجہ مملکت سعودی عرب کی جانب سےاسلام آباد میں مسجدپر ہونےوالےدہشت گردانہ حملےکی شدید مذمت کرتی ہے۔مملکت عبادت گاہوں کونشانہ بنانے،معصوموں کا خون بہانےکےخلاف اپنےاصولی موقف کااعادہ کرتےہوئےہرقسم کےتشدد اور دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے https://t.co/N7BC92zH9e
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) February 6, 2026










