Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادفلسطین خطے میں امن کی ضمانت: پاکستان

اسلام آباد... پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور وحشیانہ طاقت کے استعمال کو روکے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔پاکستان نے کہا کہ 1967سے قبل کے سرحدوں پر مشتمل دارالحکومت القدس شریف کیساتھ بین الاقوامی متفقہ فیصلے کی بنیاد پر قابل عمل،آزاد اور مستحکم فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں مظالم پر ا وآئی سی کا ہنگامی اجلاس ہفتے کو طلب

شیئر: