Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت نے سلاٹر ہاؤس پر پابندی کیلئے نیا آرڈیننس جاری کردیا

    لکھنو- - - - اترپردیش میں سلاٹر ہاؤس (مذبح خانہ) پر پابندی کے خلاف لڑی جا نے والی قانونی لڑائی کو زبر دست جھٹکا لگا ہے۔ریاستی حکومت نے سلاٹر ہاؤس پر پابندی کو قانونی حیثیت دینے کے لئے نیا آرڈیننس جا ری کر دیا ہے۔یوگی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سلاٹر ہاؤس پرمستقل پابندی لگا تے ہوئے سلاٹر ہاؤس کے خلاف نیا آرڈیننس الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کر دیا ۔ اترپردیش میں تقریباً 80 سلاٹر ہاؤس پر عائد پابندی کو ریاستی حکومت نے قانونی شکل دے دی ہے۔اسی کے ساتھ ہی سلاٹر ہاؤس کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ میں لڑی جانے والی قانونی لڑائی کو بھی زبر دست دھچکالگا ہے۔سلاٹر ہاؤس کی قانونی لڑائی لڑنے والے فرمان احمد نقوی کا کہنا ہے کہ یہ آر ڈیننس آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔آرڈیننس یو پی سلاٹر ہاؤس ایکٹ میں ترمیم کرکے جاری کیا گیا ہے۔اس آرڈیننس سےمیونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایت کو سلاٹر ہاؤس چلانے اور اس کی منظوری دینے کے اختیارات ختم کر دئیے گئے ہیں۔سلاٹر ہاؤس کیلئے درخواست گزار جاوید محمد کا کہنا ہے کہ  ریاستی حکومت نے اپنی آئینی جوابدہی سے بچنے کے لئے آرڈیننس کا سہارا لیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہندوکوئی مذہب یا مت نہیں، ہندکی ثقافتی شناخت ہے، یوگی

شیئر: