Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدما بھوشن ملنے پر خوشی کے اظہار سے قاصر ہوں، دھونی

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ملک کا تیسرا بڑا سویلین ایوارڈ”پدما بھوشن “ ملنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔ مہند رسنگھ دھونی کو ان کی کرکٹ خدمات پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر رام ناتھ کووند نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ کرکٹ کے کھیل میں ملک کی شاندار نمائندگی پرانہیں ا عزاز کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ دھونی نے7سال قبل ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا تھا۔انہیں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک بھی ملا ہواہے ۔37سالہ دھونی ،کپل دیو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ دھونی2 مرتبہ 2008 ءاور 2009ء میں آئی سی سی کے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر سمیت 2007ء میں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ اور 2009 ءمیں ہند کا چوتھابڑاسول ایوارڈ ”پدما شری “حاصل کرچکے ہیں۔

شیئر: