Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ٹیم اور کوچ میں اختلافات

نئی دہلی۔ ۔۔۔۔ہندوستانی ٹیم اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان ویراٹ کوہلی اور چند دیگر کھلاڑی ٹیم کی رہنمائی کے طریقہ کار سے خوش نہیں یہ خبر ایسے موقع پر آئی جب ہندوستان 4جون کو پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی میں مقابلہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔خیال ہے کہ اب ہندوستانی کرکٹ’’3بڑے ‘‘ بی سی سی آئی کے مشاورتی پینل کے سوروگنگولی ، سچن ٹنڈولکر اور لکشمن ،کمبلے اور ٹیم کے درمیان صلح کرائیں گے۔مشاورتی کمیٹی کو ہند کو نئے کوچ کی تقرری سونپی گئی ہے۔ کمبلے چاہتے ہیں کہ وہ 2019کے ورلڈ کپ تک عہدے کی مدت میں توسیع کرائیں۔خیال ہے کہ کمبلے جو انتہائی سخت محنت کیلئے مشہور ہیں ان کی سینیئرکھلاڑیوں سے نبھ نہیں رہی جبکہ کھلاڑی روی شاستری کے کام کرنے کے طریقہ کار سے خوش تھے۔

شیئر: