Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارشل لا کی غلاظت ماتھے پر نہیں لگاسکتے ،چیف جسٹس

اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا کی باتیں کرنے والے بدگمانی پھیلارہے ہیں۔ڈیزائن کے تحت مارشل لا جیسی باتیں اڑائی جاتی ہیں۔ یہ وقت نہیں کہ مارشل لا کی غلاظت ماتھے پر لگائیں۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلڈنگ میں عاصمہ جہانگیر ہال اور ایڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے انتخابات کے ملتوی ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئین میں انتخابات کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ملک میں مارشل لا کی کوئی بھی گنجائش نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو اجتنی طاقت ہوئی اسے روکنے کی کوشش کروں گا ۔اگر ایسا نہیں کر پایا تو گھر چلا جاوں گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی مارشل لا کا آئین میں کوئی تصور ہی موجود نہیں۔ اس طرح کی باتیں کرنے والے بدگمانی پھیلارہے ہیں ۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ملک میں جمہوریت ہوگی اور آئین کی بالادستی قائم رہے گی۔کہ آئین کے کسی حرف پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ میرے ہوتے ہوئے آئین سے انحراف نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا صرف ایک لفظی سوچ ہے، اس سوچ پر صرف ہنسی ہی آسکتی ہے۔ 
مزید پڑھیں:چیف جسٹس تنقید کی پروا نہ کریں،شجاعت

شیئر: