سعودی خاتون ڈیزائنر رشیدہ راشد علی الرشیدی کو حال ہی میں اپنے کام کی بدولت عالمی سطح پر پہچان ملی ہے۔ انہوں نے معروف جرمن سپورٹس کمپنی ایڈیڈاس کے لیے جوتوں کے تسمے کا خصوصی ڈیزائن تیار کیا۔
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر رشیدہ راشد علی الرشیدی نے سوئی دھاگے سے کام کرنے کے اپنے جذبے کو ایک منفرد اور مستند شناخت میں بدل دیا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ’اگر آپ نے کوئی خواب دیکھا ہے تو اس چھوڑیے مت، بس اُس کے ساتھ لگے رہیے۔ اصل میں میرا ایک خواب تھا اور میری ہر کشیدہ کاری میں ایک پیغام تھا۔ آج مجھے یوں محسوس ہوتا کہ ابھی تو اس سفر کا آغاز ہوا ہے اور میرے پاس لوگوں کو دینے کے لیے بہت کچھ اور بھی ہے۔‘ رشیدہ راشد علی الرشیدی کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں