Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائر تیاریاں مکمل

 
کویت سٹی : کویت کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2020ءکے کوالیفائر راونڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔کویت کرکٹ ٹیم کے کوچ جنوبی افریقہ کے سابق معروف بیٹسمین ہرشل گبز کے مطابق ٹریننگ کے آخری 5 ہفتے کافی دشوار اور چیلنجنگ تھے جس میں انہوں نے کھلاڑیوںپر کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی فٹنس پربھی کافی کام کیا ہے۔ان کے مطابق کویت میں کرکٹ کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔گزشتہ دنوں یہاں منعقدہ ایک تقریب میں ہرشل گبز نے کہا کہ بحیثیت کوچ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ کویت کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کے حوالے سے جوش و جذبہ دیدنی ہے اور امید ہے کہ کویت کی کرکٹ ٹیم آنے والے وقت میں کامیابیوں کی طرف گامزن رہے گی اور کئی ایک فتوحات سمیٹے گی۔آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میچز20 اپریل سے 27اپریل تک کویت میں کھیلے جائیں گے۔ ان کوالیفائر میچوں میں متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب، بحرین، قطر اور مالدیپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں آسٹریلیا میں منعقد ہو گا۔

شیئر: