Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان نے گوگل کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا

سان فرانسسکو: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے گوگل کمپنی کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔سان فرانسسکو میں گوگل پہنچنے پر ان کا استقبال کمپنی کے بانیان اور سربراہ کے علاوہ اعلی عہدیداروں نے کیا۔ ولی عہد کو گوگل کی خدمات کے متعلق مکمل آگاہی دی گئی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد میں کمی نہیں ، اضافہ ہوگا، ولی عہد
 بعد ازاں کمپنی کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے شراکت داری اور تجربات کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔ مملکت میں گوگل اور انفارمیشن کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے علاوہ سعوی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے اور ای تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ولی عہد کے ساتھ امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے۔
 ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: